میں آج دبئی ایئرپورٹ پہنچا تو پتا چلا کہ مجھ پردہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے

 

میں آج دبئی ایئرپورٹ پہنچا تو پتا چلا کہ مجھ پردہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے

ہمارے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں، کیا یہ سیاست ہے؟ ارکان اسمبلی کو اٹھا کر عقوبت خانے میں لے جاکر ووٹ لئے جاتے ہیں، ان کی فطرت میں دغا اور بے وفائی ہے تو ہم نہیں روک سکتے، سربراہ بی این پی اختر مینگل


میں آج دبئی ایئرپورٹ پہنچا تو پتا چلا کہ مجھ پردہشتگردی کا مقدمہ درج ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اکتوبر 2024ء ) سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں، کیا یہ سیاست ہے؟ ارکان اسمبلی کو اٹھا کر عقوبت خانے میں لے جاکر ووٹ لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج دبئی ایئرپورٹ پہنچا تو پتا چلا کہ مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

کہا جاتا ہے ناں کہ میں نے چور کو نہیں پکڑا چور نے مجھے پکڑا ہے، ہمارے دو سینیٹرز کئی دنوں سے غائب تھے، سینیٹ میں ووٹنگ ہورہی تھی تو میں گیلری میں بیٹھنے آیا تو گیلری بند کردی گئی، جب اجلاس شروع ہوا تو ہم لابی میں بیٹھے رہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا آپ شکایت کریں ہم انکوائری کرتے ہیں۔  اختر مینگل نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں،کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ سیاست ہے؟ ہم نے ان کے برتاؤ سے سبق نہیں سیکھا، آج ایم این ایز ، ایم پی ایز کو اٹھا کر عقوبت خانے میں لے جاکر ووٹ لئے جاتے ہیں، ان کی فطرت میں دغا اور بے وفائی ہے تو ہم نہیں روک سکتے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کے ساتھ ہماری ملاقات حادثاتی ہوئی تھی۔ قاسم رونجھو نے جب استعفا پیش کیا تو اس سے کہا شاید آپ کا استعفا منظور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کا بیک گراؤنڈ جتنا میں جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا، وکلاء دوستوں سے کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ پر زیادہ امیدیں نہ رکھیں۔ یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے جہانزیب رونجھو نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد کو زبردستی سینیٹ لا کر استعفیٰ دلوایا گیا، ان کے والد تو پہلے ہی مستعفی ہوچکے تھے۔

اپنے بیان میں جہانزیب رونجھو نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بی این پی نے اپنے سینیٹر سے زبردستی پریس کانفرنس کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ادا کیے گئے الفاظ پارٹی کمیٹی نے زبردستی بولنے کو کہا گیا، پارٹی کے غیر اخلاقی اور غیر سنجیدہ اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

Comments

Popular Posts